ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
26.9 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں 5O سالہ شہری ریچھ کے حملے میں از جان

سری نگر،یکم اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں جمعے کے روز ایک خونخوار ریچھ نے ایک 50 سالہ شہری پر حملہ کرکے اس کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوکرناگ کے صوفشالی گاؤں میں ایک خونخوار ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو مقامی لوگوں نے نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مر دہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عبدالرشید بٹ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہری کی موت ریچھ کے حملے سے واقع ہوئی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img