جموں،30 ستمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے جالامنگ علاقے میں ایک پتھر کے نیچے گولیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ایک پارٹی نے تلاشی آپریشن کے دوران ضلع راجوری کے جالامنگ علاقے میں ایک پتھر کے نیچے لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی 25 گولیاں اور ایک زنگ آلود میگزین بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ غالباً ملک دشمن عناصر نے اس سامان کو وہاں چھپا رکھا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔