اتوار, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۵
28.7 C
Srinagar

کولگام کے محمد پورہ میں ایک سال سے لا پتہ فوجی اہلکار کی لاش بر آمد

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے محمد پورہ میں بدھ کی صبح بر آمد ہونے والی لاش کی شناخت سال گذشتہ کے ماہ اگست سے لاپتہ ایک ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ ایک فوجی اہلکار کے بطور ہوئی ہے۔

بتادیں کہ سال گذشتہ کی دو اگست کو ٹریٹوریل آرمی کی 162 بٹالین سے وابستہ شاکر منظور ساکن ہرمین کولگام نامی ایک اہلکار لاپتہ ہوا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے محمد پورہ میں بی ایس این ایل ٹاور کے نزدیک بدھ کی صبح جس سڑی ہوئی عدم شناخت لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا اس کی شناخت معلوم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لاش سال گذشتہ کی دو اگست کو لاپتہ ہونے والے ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ شاکر منظور کی ہے۔دریں اثنا متوفی فوجی اہلکار کے والد منظور احمد وگے نے بھی لاش کی شناخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے بیٹے کی لاش ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img