مرکزی سرکار محکمہ سوشل ویلفیئرکیلئے درکار فنڈس واگزار کرے:اعجازاحمدخان

مرکزی سرکار محکمہ سوشل ویلفیئرکیلئے درکار فنڈس واگزار کرے:اعجازاحمدخان

محکمہ سماجی بہبودکی918ہیلپروں کی ملازمتوں سے برخواستگی بڑی ناانصافی
لیفٹنٹ گورنر اورچیف سیکرٹری فیصلے پرنظرثانی کریں

سری نگر:۳۱،ستمبر:ملازم تنظیموں کے اتحاد ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCنے محکمہ سماجی بہبودکی918ہیلپروں کی ملازمت سے برخواستگی کوبڑی ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاروں کاکام روزگار فراہم کرنا ہے ،نہ کہ لوگوں سے اُن کا روزگارچھینا۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمارمہتا سے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے مرکزی سرکار پرزوردارکیاکہ محکمہ سوشل ویلفیئرکیلئے فنڈس واگزار کئے جائیں تاکہ مشکل ترین حالات میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہیلپروں کی ملازمت محفوظ رہ سکے ۔ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCC کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاکہ ملازم انجمنوں کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کاایک ہنگامی اجلاس چیئرمین اعجازاحمدخان کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میں ای جے سی سی کے سبھی ذمہ داروں ولیڈروں بشمول شیخ اعجازمخدومی ،اشتیاق احمدبیگ،جاوید احمدآخون ،فاروق احمدکاﺅا،رحمت اللہ خان ،محمدیونس متو،شوکت نوشہری،عبدالقیوم بیگ،فیروزاحمدنجار ،افضل پارمو ،عنایت اللہ وانی ،خضرمحمدسوگامی ،شیرعلی ،مشتاق احمدیتو ،محمدیعقوب ڈار،محمداقبال کنٹھ،عبدالقیوم گلہ وسیم مختار اورپبلسٹی سیکرٹری کومیل حیدر نے بھی شرکت کی ۔EJCCکے اجلاس میں سرکاری ملازمین کودرپیش مسائل ومشکلات اورعارضی ملازمین یعنی ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں وغیرہ کے دیرینہ مطالبات کوزیرغورلایاگیا ۔اجلاس میں اسبات پرسخت تشویش کااظہارکیا گیاکہ محکمہ سوشل ویلفیئرمیں کام کرنے والی 918ہیلپروں اورسپروائزروں کی ملازمت کوختم کردیاگیا ،اوران سبھی کی برخواستگی عمل میں لائی گئی ،جو EJCCلیڈروں وذمہ داروں کی نظرمیں ایک ناانصافی ہے ۔بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے کہاکہ بیک جنبش قلم 918ہیلپروں اورسپروائزروں کوملازمتوں سے برخواست کردینا نہ صرف ان فرض شناس ہیلپروں کیساتھ ناانصافی کے مترداف اقدام ہے بلکہ اس فیصلے سے ان کے سینکڑوں اہل خانہ بھی متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمارمہتا سے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے مرکزی سرکار پرزوردارکیاکہ محکمہ سوشل ویلفیئرکیلئے فنڈس واگزار کئے جائیں تاکہ مشکل ترین حالات میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہیلپروں کی ملازمت محفوظ رہ سکے ۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے کہاکہ ہم عزت مآب لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا جی اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمارمہتا جی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے کوواپس لیاجائے ۔انہوںنے مزید کہاکہ سرکاروں کاکام بے روزگار افرادکوروزگار فراہم کرنا ہے ،نہ کہ باروز گار افرادکوروزگار سے محروم کردینا ۔اعجاز احمدخان نے کہاکہ مشکل ترین حالات بشمول کووڈ19کامقابلہ کرنے کیلئے حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کوزمینی سطح پرعملانے میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی ہیلپروں اورسپراوئزروں سے پوری محنت اورلگن کیساتھ کام کیا ہے اوردفرض شناسی کاعملی ثبوت فراہم کیاہے ۔انہوںنے918ہیلپروں کی ملازمت سے برخواستگی کے فیصلے کوزیراعظم کے ’سب کاساتھ ،سب کاوکاس اورسب کاوشواس‘نعرے کے منافی قرار دیتے ہوئے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ جموں وکشمیرکے محکمہ سوشل ویلفیئرکیلئے درکار فنڈس واگزار کئے جائیں تاکہ برخواستگی کاسامنا کرنے والی918ہیلپروں کی ملازمت محفوظ رہ سکے اوراس غیرمنصفانہ اقدام کے متعلقہ ہیلپروں اوراُنکے اہل خانہ پرمنفی اثرات مرتب نہ ہوںَ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.