جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

ضلع راجوری میں بی ایس ایف اہلکار کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

جموں،31 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں منگل کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کی پر اسرار حالات میں لاش پائی گئی۔۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں منگل کی صبح قریب ساڑھے نو بجے ایک بی ایس ایف اہلکار کو دوران ڈیوٹی مردہ پایا گیا۔

متوفی بی ایس ایف اہلکار کی شناخت کانسٹبل راکیش کمار ولد ستپال ساکن پٹھان کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال سندر بنی منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا یک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار کی لاش کو پر اسرار حالات میں پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img