ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھراضافہ

ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھراضافہ
ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھراضافہ

نئی دہلی ، 25 اگست (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ، جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 34 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک میں منگل کے روز 61 لاکھ 90 ہزار 930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اوراب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 04 ہزار 593 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،593 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 12 ہزار 366 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 169 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 54 ہزار 281 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹوکیسز 2،776 بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 327 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 648 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،35،758 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو صرف 354 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 0.99 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.67 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ۔

مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 173 کم ہو کر 53،260 ہو گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں 4،240 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،43،034 ہوگئی ہے ، جبکہ 288 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،355 ہوگئی ہے۔

 یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.