شاہ ہلال
ڈورو// جنوبی قصبہ ڈورو میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک پانچ سالہ بچے کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا ۔ نمائندے کو ملی اطلاعات کے مطابق ڈورو شاہ آباد کے پولیہ میں منگل بعد دوپہر ایک پانچ سالہ بچہ محمد عمران بڈہانہ ولد محمد اسحاق بڈہانہ ساکن کاٹلی کٹھوعہ اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنی امی کے سڑک کے کنارے چل رہا تھا جس دوران ڈورو سے ایک تیز رفتار موٹر سائکل زیر نمبر (JK03K-8697)وہاں سے گزرا جس نے سڑک کے کنارے چل رہا بچے کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اگرچہ اسے فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ماڈل ہسپتال ڈورو پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔