سپریم کورٹ کا’سینئر‘ عہدہ پر غور کئے جانے کا اشارہ

سپریم کورٹ کا’سینئر‘ عہدہ پر غور کئے جانے کا اشارہ

نئی دہلی ، 23 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز وکلاء کے ’سینئر‘ عہدہ کے معاملے میں دو ہفتوں کے اندر کچھ ضروری قدم اٹھانے کے اشارے دیے ۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں بینچ نے کہا کہ وہ جلد ہی وکلاء کے ’سینئر‘ عہدہ سے متعلق جلد ہی غور کرے گی ۔ جسٹس رمن نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک یا دو ہفتوں میں کچھ ضروری کارروائی ہوسکتی ہے ۔ چیف جسٹس نے یہ اشارہ اس وقت دیا جب سینئرایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ نے ’سینئر‘ عہدہ سے متعلق ہائی کورٹس کی جانب سے وضع کردہ قوانین کے تعلق سے دائر عرضی پر ’خصوصی ذکر‘ کیا۔

محترمہ جے سنگھ نے کچھ ہائی کورٹس میں اس کے لیے خفیہ ووٹنگ کے عمل کوامتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے عرضی دائر کی ہے ۔ جسٹس رمن نے کہا ’’ ایک دو ہفتے انتظار کیجئے۔ کچھ فیصلے لیے جا سکتے ہیں ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مختلف عدالتوں میں سینئر عہدہ کے سلسلے میں کچھ مسائل ہیں ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر غور کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.