جموں، 14 اگست / جموں پولیس نے جیش محمد کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کر کے چار جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہفتے کو کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو پندرہ اگست سے قبل جموں میں ایک آئی ای ڈی نصب کرنے کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے ڈالے گئے ہتھاروں کو جمع کر کے کشمیر میں جیش محمد کے جنگجوؤں کو سپلائی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
ٹویٹر ہینل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ’جیش محمد کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کیا گیا اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹالا گیا‘۔
اسی ٹویٹر ہینڈل پر دوسرے ٹویٹ میں کہا گیا: ’وہ (گرفتار شدہ جنگجو) ڈرونز کے ذریعے ڈالے گئے ہتھاروں کو جمع کر کے کشمیر میں سرگرم جیش محمد نامی جنگجو تنظم کے جنگجوؤں کو سپلائی کرنے اور جموں میں پندرہ اگست سے قبل ایک آئی ای ڈی نصب کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے اور ملک کے دیگر حصوں کے اہم مقامات کی جاسوسی کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے تھے‘۔
یو این آئی
