بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

ضلع کشتواڑ میں آئی ای ڈی جیسا دھماکہ خیز مواد بر آمد

جموں،14 اگست (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے ضلع کشتواڑ کے کشتواڑ- کیشون روڈ پر ہفتے کی صبح ایک آئی ای ڈی جیسا دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ میں کشتواڑ- کیشون روڈ پر کریا پل کے نزدیک ہفتے کی صبح فوج کی 26 آر آر اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے آئی ای ڈی جیسا دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے اس دھماکہ خیز مواد کو بر سر موقع ہی ناکارہ بنا دیا۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img