طالبان نے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر لشکرگاہ پر بھی قبضہ کرلیا

طالبان نے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر لشکرگاہ پر بھی قبضہ کرلیا

کابل 13 اگست (یوا ین آئی) افغانستان میں آج بھی طالبان نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر لشکر گاہ پر بھی قبضہ قائم کرلیا۔اس سے قبل اس نے قندھار پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے غیرملکی فورسز کے نکلتے ہی افغان طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے، اب تک درجنوں علاقے افغان طالبان کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔

طالبان نے افغانستان کے اہم صوبوں پر قبضے کا دعویٰ بھی کردیا ہے، طالبان نے صوبے قندھار، ہلمند، ہرات اور بغدیس کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اور فوجی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، امریکہ نے دو دہائیوں تک سیاسی، فوجی اور مالی پروپیگنڈا کیا جو آج تباہی کے دہانے پر ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ دو دہائیوں تک طالبان کے خلاف زہر پھیلانے کے بعد بھی افغان عوام آج طالبان کے ساتھ ہیں، عالمی برادری کو افغانستان کے حقائق سمجھنے ہوں گے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.