جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آئی ای ڈی بر آمد

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آئی ای ڈی بر آمد

سری نگر، 13 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ڈاڈ سر علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنادیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ترال ڈاڈ سر علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بم ناکاہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو ناکارہ بنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹالا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.