اپوزیشن جماعتوں کا کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک مارچ

اپوزیشن جماعتوں کا کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک مارچ

نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے کسان مخالف زراعت کے تین قوانین کی منسوخی اور کئی دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔

تقریبا 15 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجئے چوک تک مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کی۔ ڈی ایم کے لیڈر تروچی شیوا ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے ، راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا ، شیو سینا کے سنجے راؤت اور دیگر رہنما مارچ میں شامل ہوئے۔

مسٹر گاندھی نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ اپوزیشن جماعت پیگاسس جاسوسی اسکینڈل ، کسانوں کے مسائل اور کئی دیگر مسائل پر بات کرنا چاہتی تھی ، لیکن حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن جماعت پیگاسس اسکینڈل پر جامع بحث چاہتی تھی لیکن حکومت نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.