سری نگر،10 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پوہ علاقے میں منگل کی صبح مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ سے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے کرال چک زینہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل اجے کمار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 178 بٹالین سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یو این آئی





