ہنگامہ آرائی کےباعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

ہنگامہ آرائی کےباعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) پیگاسس جاسوسی کیس ، کسانوں کے مسائل اور قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی پیر کو پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی کانگریس ، ترنمول کانگریس ، دراوڑ منیتر کزگم اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ ہاتھوں میں پوسٹرز اور پلے کارڈز تھامے ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے۔ ایوان کی پریزائیڈنگ افسر رما دیوی نے ہنگامہ کررہے اراکین سے اپنی سیٹ پر جانے کی اپیل کی۔

محترمہ رما دیوی نے کہا کہ کووڈ جیسے اہم مسئلہ پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے اور جو اراکین ہنگامہ کر رہے ہیں انہیں اس بحث میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اہم مسائل پر ایوان میں بحث نہیں ہوگی تو عوام سوالات پوچھیں گے ، اس لیے تمام ممبران اپنی اپنی نشستوں

پر جائیں اور بحث ہونے دیں لیکن اراکین پارلیمنٹ نے ان کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دیا۔اس دوران اپوزیشن ارکین نے ‘ایوان میں وزیر اعظم آؤ’ اور ‘امیت شاہ ایوان میں آؤ’ جیسے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ جس پر پریزائیڈنگ افسر نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔اس سے پہلے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کاروائی کو وقفہ سوال اور وقفہ صفر کے دوران دو بار ملتوی کرنا پڑا۔ اس دوران ہنگامہ آرائی کے درمیان دو بل منظور ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.