بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

پورا ملک مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرین کے ساتھ : مودی

بھوپال ، 7 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع اس وقت سیلاب کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت بحران کی اس گھڑی میں ریاست کے ساتھ ہے ۔
مسٹرمودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے ’ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت مدھیہ پردیش میں ’ان اتسو‘ کے آغاز کے موقع پر دہلی سے خطاب کیا ۔ بھوپال میں منعقدہ مرکزی تقریب میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مختلف اضلاع کے متعلقہ انچارج وزراء موجود تھے۔
ویڈیو کانفرنسنگ اور سوشل میڈیا کی مدد سے ریاست کے تمام اضلاع میں نشر ہونے والے اس پروگرام کے تحت ریاست کی 25 ہزار سے زائد راشن دوکانوں سے غریبوں میں اناج کی تقسیم کی مہم شروع کی گئی ، جس کے تحت تقریبا ایک کروڑ 15 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img