راجوری تصادم: چھپے ہوئے جنگجو کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بحال

راجوری تصادم: چھپے ہوئے جنگجو کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بحال

جموں،7 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجو کی تلاش کے لئے پولیس اور فوج نے ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا ہے۔
بتادیں کہ تھانہ منڈی کے بھانگائی نامی گائوں میں جمعے کی صبح سکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح جھڑپ کے دوران دو جنگجو مارے گئے تھے اور آپریشن جاری تھا۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق مارے گئے جنگجوئوں کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں، ان کی سات میگزینیں، چار گرینیڈ اور ادویات کے کچھ پیکٹ برآمد کئے گئے تھے۔
انٹلی جنس ذرائع کے مطابق علاقے میں ابھی ایک جنگجو کہیں جنگل میں چھپا ہوا ہے جس کی تلاش کے لئے ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے: ’اس چھپے ہوئے جنگجو کی تلاش کے لئے ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا تلاشی آپریشن گذشتہ شب معطل کر دیا گیا تھا‘۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.