بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

سید علی گیلانی سے منسوب بیان فرضی، قانونی کارروائی ہوگی: جموں و کشمیر پولیس

سری نگر، 4 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی سے منسوب ایک بیان کو فرضی قرار دیتے ہوئے مذکورہ بیان کو مشتہر کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے فرضی قرار دیے جانے والے اس بیان میں 5 اور 15 اگست کو ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔بڈگام پولیس نے مذکورہ بیان کی کاپی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے: ‘سید علی شاہ گیلانی کے خاندانی ذرائع کے مطابق یہ بیان فرضی ہے اور پاکستان سے کسی نے جاری کیا ہے’۔

اس میں مزید کہا گیا ہے: ‘اس بیان کو تشدد بھڑکانے کے منشا سے سرکیولیٹ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ معاملے کی نسبت پولیس تھانہ بڈگام میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے’۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img