ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

سوشل میڈیا پر آئی ای ڈٰی کی برآمدگی کی خبریں فرضی: اونتی پورہ پولیس

سری نگر/ اونتی پورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سیموہ میں ایک آئی ای ڈی کی برآمدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرضی خبر پھیلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے لوگوں سے ایسی خبریں پھیلانے سے قبل حقائق چیک کرنے کی تاکید کی ہے۔اونتی پورہ ضلع پولیس نے ایک ٹویٹ، جس کو کشمیر زون پولیس نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ری ٹویٹ کیا ہے، میں کہا: ‘سوشل میڈیا پر سیموہ میں ایک آئی ای ڈی کی برآمدگی کی فرضی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

جو ان خبروں میں فوٹو دکھایا جا رہا ہے وہ در اصل اس آئی ای ڈی کا ہے جس کو ماہ گذشتہ برآمد کیا گیا۔ اس جعلی خبر کو پھیلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بمہربانی سوشل میڈیا پر ایسا مواد ڈالنے سے قبل حقائق کی جانچ کریں’۔
یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img