حزب اختلاف کے ہنگامہ کے سبب لوک سبھا 2 بجے تک ملتوی

حزب اختلاف کے ہنگامہ کے سبب لوک سبھا 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی/ پیگاسس جاسوسی اسکینڈل، کسانوں کے مسائل، مہنگائی وغیرہ معاملوں پر اپوزیشن ممبروں کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

آج تین مرتبہ کے التواء کے بعد ، چوتھی بار جیسے ہی 1230 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، تو کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں، عام آدمی پارٹی، شرومنی اکالی دل کے ممبران نے چاہ ایوان کے گرد جمع ہوکر نعرے بازی شروع کردی۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔

پریزائیڈنگ چیئرمین راجندر اگروال نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو آسانی سے چلنے دیں۔ اس کے باوجود ہنگامہ کرنے والےممبروں پر ان کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا، جس کی وجہ سے پریزائیڈنگ چیئرمین نے کارروائی دو بجے تک ملتوی کردی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.