جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

پاکستان نے کابل میں تعینات سفیر کو واپس بلالیا

اسلام آباد،/ افغانستان اور پاکستان کے درمیان الزام تراشی کے درمیان پاکستان نے افغانستان کے طرز عمل پر جوابی وار کرتے ہوئے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لئے اسلام آباد بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو مشاورت کیلئے اسلام آباد بلالیا گیا ہے، پاکستانی سفیرمنصور احمدخان اتوار کی رات کابل سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئے بلایا گیا ہے، منصور احمد خان آج دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں پاکستان سے افغان سفیر اور عملے کی کابل واپسی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیاجائیگا اس کے علاوہ ملاقات میں مجوزہ افغان امن کانفرنس میں پیشرفت پر بھی مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان صدراشرف غنی نے پاکستان سے سفیر اور عملے کو وطن واپس بلایا تھا، افغان دفترخارجہ کو سفیراور تمام سفارتی عملے سمیت واپسی کی ہدایت کی گئی تھی۔افغان حکومت نے مؤقف ظاہر کیا تھا کہ ’سفارتی عملے کو مکمل سیکیورٹی ملنے تک کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جائے گا۔

افغانستان کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کہانی جعلی نکلی تھی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سے راولپنڈی گئی اور دامن کوہ سیلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی سلجھ جائے گی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img