جموں و کشمیر میں عید الاضحیٰ سے قبل شدید بارشوں کی پیش گوئی

جموں و کشمیر میں عید الاضحیٰ سے قبل شدید بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر،/ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں عید الاضحیٰ سے قبل شدید بارشوں اور فلش فلڈ کی پیش گوئی کر دی ہے۔

سری نگر میں قائم محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 19 سے 21 جولائی تک موسلادھار بارشیں شروع ہو سکتی ہیں اور اس دوران سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے بھی گر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہ سکتی ہے۔زمینداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران باغوں اور کھیت کھلیانوں میں کام کرنا بند کریں۔

بتا دیں کہ دنیا کے مختلف حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی بدھ سے عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.