کورونا وائرس: بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.31 فیصد

کورونا وائرس: بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.31 فیصد

نئی دہلی# گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38،079 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ اس انفیکشن سے بازیاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد بڑھ کر 97.31 فیصد ہوگئی ہے۔ .

دریں اثنا جمعہ کو 42 لاکھ 12 ہزار 557 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 879 افراد کو ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38،079 نئے کیسز درج ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 908 ہوگئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 916 مریض اس وبا کو شکست دے چکے جس کے بعد بازیاب افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 27 ہزار 792 ہوگئی ہے۔

فعال کیسز 6397 گھٹ کر چار لاکھ 24 ہزار 25 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 560 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 13 ہزار 91 ہوگئی۔ملک میں فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.36 فیصد، بازیابی کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 5858 گھٹ کر104647 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 13452 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5965644 ہوگئی جبکہ 167 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126727 ہوگئی ہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.