ضلع جموں اور سانبہ میں مشتبہ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد الرٹ جاری

ضلع جموں اور سانبہ میں مشتبہ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد الرٹ جاری
جموں/ ضلع جموں اور سانبہ کے کئی علاقوں میں گذشتہ شب مشتبہ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شب ضلع جموں اور سانبہ میں لوگوں نے فضا میں مشتبہ ڈرونز کو جھپکتی ہوئی روشنیوں کے ساتھ دیکھا اور انہوں نے اس کا ویڈیو بنانا بھی شروع کیا۔

انہوں نے کہا کی مذکورہ اضلاع کے زائد از پانچ مقامات میں ہوا میں اڑنے والی ان چیزوں کو دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ ڈرونز کی گردش سیکورٹی اسٹیشنوں کے نزدیک بھی دیکھی گئی جس کے پیش نظر ان علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


بتادیں کہ جموں کے ائیر فورس اسٹیشن پر ماہ رواں کے اوائل میں ہی ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے۔اس کے بعد میں سرحدی علاقوں میں لگ بھگ آئے روز ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانی والی دوسری چیزوں، کی خرید وفروخت، ٹرانسپورٹیشن اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.