جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں 7 گولے اور کئی پیکا راؤنڈس برآمد

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں 7 گولے اور کئی پیکا راؤنڈس برآمد

سری نگر،16 جولائی (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران 7 گولے اور کئی پیکا راؤنڈس بر آمد کئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف کی 180 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ ترال کے زیارت شریف نوڈل علاقے کے نزدیک ایک تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران زیر زمین چھپائے گئے سات گولے اور کئی پیکا راؤنڈس بر آمد کئے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گولے اور پیکا راؤنڈس پرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.