کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر، 10 جولائی (:وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 10 جولائی سے مون سون ایکٹو ہو جائے گا اور اس کے بعد 11 جولائی سے اچھی بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران دن میں گرمی رہے گی تاہم دوپہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہفتے کی صبح موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے لوگوں کو اگر چہ گرمی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کے عبور و مرور مشکل بن گیا۔
گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گذشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککرناگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کوئی روز سے جارہ شدید گرمیوں نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔ گرمیوں سے راحت حاصل کرنے کے لئے جہاں الیکٹرانک آلات جیسے پنکھوں کا وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے وہیں لوگ وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.