جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 48 سالہ شہری پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 48 سالہ شہری پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل

سری نگر،10 جولائی : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک 48 سالہ شہری ایک پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل بن گیا۔
ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تین روز قبل سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 17 سالہ نوجوان بھی ہفتے کی صبح زخموں کی نہ تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک 48 سالہ شہری پکنک کے دوران ایک پہاڑی کی چوٹی سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت وقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت شکیل احمد ماگرے ولد عبد الرزاق ماگرے ساکن وتلو کولگام کے طور ہوئی ہے۔۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو جائے واردات سے کافی مشقت کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بر آمد کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں تین روز قبل ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 17 سالہ نوجوان ہفتے ہی صبح شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈٰیکل سائنسز صورہ سری نگر (سکمز) میں دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منی گام میں بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان ہفتے کی صبح یہاں سکمز میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ گیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت 17 سالہ جنید احمد بٹ ولد قیصر احمد بٹ ساکن وتلر کے بطور ہوئی ہے۔
بتادیں کہ منی گام میں بدھ کے روز ایک نامعلوم گاڑی نے جنید احمد بٹ کو زور دار ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا تھا اور اس کو علاج و معالجے کے لئے سکمز سری نگر منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.