بدھ, ستمبر ۱۷, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

سری نگر میں دریائے جہلم سے 50 سالہ شہری کی ایک ہفتہ بعد لاش بر آمد

سری نگر،8 جولائی (یو این آئی) سری نگر کے پی سی ڈیپو کے نزدیک دریائے جہلم سے جمعرات کی صبح ایک ہفتہ قبل غرقآب ہونے والے ایک شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے کیلاش پورہ کے نزدیک یکم جولائی کو ایک 50 سالہ شہری پھلس کر دریائے جہلم میں غرقآب ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو دریا سے نکالنے کے لئے تلاش جاری تھی اور جمعرات کی صبح پی سی ڈیپو کے نزدیک لاش کو دریا سے بر آمد کیا گیا۔

متوفی کی شناخت محمد اشرف ولد مرحوم عبدالعزیز ساکن کیلاش پورہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img