ملک میں انفیکشن کے معاملات ایک دن میں ٹھیک ہونے والوں سے زیادہ ہیں

ملک میں انفیکشن کے معاملات ایک دن میں ٹھیک ہونے والوں سے زیادہ ہیں

نئی دہلی ، 8 جولائی (یو این آئی) ملک میں گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے یومیہ کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کئی دن بعد ، متاثرہ لوگوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد سے زیادہ تھی ۔

دریں اثنا بدھ کے روز کورونا کے خلاف 33 لاکھ 81 ہزار 671 افراد کوٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 36 کروڑ 48 لاکھ 47 ہزار 549 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،892 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ نو ہزار 557 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 291 مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 43 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 784 اضافے سے چار لاکھ 60 ہزار 704 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 817 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار 028 ہوگئی ہے

ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.50 فیصد ، بحالی کی شرح 97.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 333 کا اضافہ ہونے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 117869 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ، ریاست میں 8899 مریضوں کی شفا یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5881167 ہوگئی ہے ، جبکہ 326 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 123857 ہوگئی ہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.