منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

اپنی پارٹی کا ایک وفد حد بندی کمیشن سے ملے گا: الطاف بخاری

سری نگر، 3 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا ایک وفد حد بندی کمیشن سے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں ہم نے حد بندی سے پہلے ہی انتخابات منعقد کرانے کی بات کی تھی۔

موصوف صدر نے یہ باتیں ہفتے کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتائیں۔انہوں نے کہا: ‘اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈروں کا ایک وفد حد بندی کمیشن کے ساتھ سری نگر میں بھی اور جموں میں بھی ملاقات کرے گا اور زمینی حقائق کے پیش نظر کیا ہونا چاہئے ہم وہ ان کے سامنے پیش کریں گے’۔

مسٹر بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں ہم نے حد بندی سے پہلے ہی انتخابات منعقد کرانے کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا: ‘چوبیس تاریخ کو جو میٹنگ وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی ہم نے اس میں کہا تھا کہ حد بندی کے بنا ہی انتخابات ہونے چاہئے لیکن وہاں وزیر داخلہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں چونکہ اسمبلی نشستیں بڑھ گئی ہیں لہٰذا وہاں آسام کے طرز پر انتخابات منعقد نہیں ہو سکتے’۔

بتا دیں کہ حد کمیشن ماہ رواں کی 6 تاریخ کو جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے پر آنے والا ہے جس دوران وہ سیاسی جماعتوں و دوسرے گروپوں کے علاوہ یونین ٹریٹری کے جملہ بیس اضلاع کے الیکشن افسروں کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img