ضلع پونچھ میں غرقاب ہونے والی بچی کی تین روز بعد لاش بر آمد

ضلع پونچھ میں غرقاب ہونے والی بچی کی تین روز بعد لاش بر آمد

جموں،3 جولائی (یو این آئی) ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں تین روز قبل غرقآب ہونے والی کمسن بچی کی لاش ہفتے کے روز جلیان علاقے سے بر آمد کی گئی۔

بتادیں کہ ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے بیدر منڈی علاقے میں 30 جون کو آسیہ بانو دختر محمد شریف نامی ایک بارہ سالہ بچی کپڑے دھونے کے دوران غرقآب ہوئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بیدر منڈی میں تین روز قبل غرقآب ہونے والی بچی کی لاش ہفتے کے روز جلیان علاقے سے بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کو ہفتے کے روز ڈوبنے کی جگہ سے قریب ایک کلو میٹر دور بر آمد کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.