منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

دوارکا میں بدمعاشوں کی اندھا دھند فائرنگ میں شوہر کی موت

نئی دہلی ، 25 جون (یو این آئی) دہلی کے دوارکا میں واقع امراہی گاؤں میں چند افراد نے ایک جوڑے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں شوہر کی موت ہوگئی جبکہ بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع دوارکا کے ایک سینیئر پولیس افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً نو بجے دوارکا کے سیکٹر 23 کے تھانے کو امراہی گاؤں میں فائرنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ موقع پر پہنچے تفتیشی اہلکار کے مطابق چھ۔ سات افراد نے آکراس جوڑے کو گولی مار دی۔

اس دوران لڑکے کو چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، جبکہ لڑکی کو پانچ گولیاں لگیں اور اسے تشویشناک حالت میں وینکٹیشوارا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مہلوک نوجوان کی شناخت ونے داہیا (23) اور لڑکی کرن داہیا (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ہریانہ کے سونی پت کے گاؤں گوپال پور کے رہنے والے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے ایک سال قبل گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img