ایمرجنسی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب: راج ناتھ

ایمرجنسی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب: راج ناتھ

نئی دہلی ، 25 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 1975 میں ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کو ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دور ابھی بھی لوگوں کی یادوں میں تازہ ہے۔

مسٹر سنگھ نے جمعہ کو ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ’’ہندستانی جمہوریت کی تاریخ میں ایمرجنسی کو ایک ’سیاہ باب‘ کے طور پرسمجھا جاتا ہے۔ ملک کی جمہوری روایات پر حملہ کرنے کے لئے جس طرح آئین کا غلط استعمال کیا گیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آج بھی وہ دور ہم سبھی کی یادوں میں تازہ ہے‘‘۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’اس دوران جمہوریت کے تحفظ کے لئے ملک میں آندولن بھی ہوئے اور لوگوں کو نہ جانے کتنی اذیتیں جھیلنی پڑیں۔ ہم آج بھی ان کی قربانی ، ہمت اور جدوجہد کو یاد کرتے ہیں اور ترغیب حاصل کرتے ہیں۔

جمہوریت کے تحفظ کے لئے جن لوگوں کا بھی کردار رہا ہے میں ان افراد کو بصد احترام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.