منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

نائیڈو کا دیہی علاقوں میں کوویڈ ٹیکہ کاری مہم پر اظہار اطمینان

نئی دہلی ، 23 جون (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دیہی علاقوں میں کووڈ ویکسینیشن مہم کی تیز رفتار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ دیہی علاقوں میں کامیاب کوویڈ ٹیکہ کاری مہم چلانے کا تجربہ تمام ریاستوں کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی اطمینان کا موضوع ہے کہ پیر سے شروع ہوئی نئی ویکسی نیشن مہم میں ہر پانچ میں سے تین افراد دیہی علاقوں سے ہیں جہاں ہندوستان کی بیشتر آبادی مقیم ہے۔ اس کامیابی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد ، جنہوں نے ٹیم انڈیا کے جذبہ کے تحت باہمی تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں نے ویکسینیشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ اپنا طریقہ کار دوسری ریاستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں جس سے بہتر نتائج حاصل ہوسکیں۔

نائب صدر نے کہا ’’میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹیکہ لگوانے کے لئے خود آگے آئیں‘‘۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img