شمالی کشمیر کے ضلع اوڑی میں تین جنگجو اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

شمالی کشمیر کے ضلع اوڑی میں تین جنگجو اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

جموں،19جون (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی آر آر، سی آر پی ایف کی 53 بٹالین اور پولیس کی سپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قصبہ اوڑی سے تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت شرافت خان ولد بادشاہ خان ساکن کپوارہ،سجاد احمد شاہ ولد محمد شاہ ساکن لال پورہ کپوارہ اور شاہد احمد راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکن ٹنگمرگ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تحویل سے دو پستول، دو میگزین، دس راؤنڈس، پانچ چینی ساخت کے گرینیڈ اور تین لاکھ روپیے نقدی بر آمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.