جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر،19 جون (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک عمر رسیدہ خاتون کی پانی سے لاش بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے پوش کیری گاؤں میں ہفتے کی صبح پانی سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ غالباً یہ خاتون صبح کے وقت ہاتھ منہ دھونے کے لئے گئی تھی کہ جس دوران وہ پانی میں ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

متوفی خاتون کی شناخت 70 سالہ رحتی بیگم زوجہ عبدالخالق لون ساکن پوش کیری کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.