ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے پر کولگام کے نوجوان کو عمر اور محبوبہ کی مبارکبادی

ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے پر کولگام کے نوجوان کو عمر اور محبوبہ کی مبارکبادی

سری نگر،17 جون (یو این آئی) سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

بتادیں کہ ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ محفوظ الٰہی حجام پہلا کشمیری عام شہری ہے جس نے ماہ رواں کے آغاز میں ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے موصوف نوجوان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’مبارک ہو محفوظ، خدا کرے آپ اسی طرح بلندیوں کو سر کرتے رہیں‘۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے محفوظ الٰہی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’محفوظ الٰہی کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے پر مبارک باد،جموں وکشمیر کے نوجوان تمام مشکلات کے با وصف بہت ہی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتے ہیں‘۔

محفوظ الٰہی جو جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤٹنیئرنگ اینڈ ونٹر سپورٹس(جے آئی ایم ڈبیلو ایس) پہلگام میں سیول انسٹرکٹر ہیں، نے یکم جون 2021 کو یہ کارنامہ انجام دیا

اس مہم کی قیادت کرنل ایل ایس تھاپا، جو اس وقت جے آئی ایم ڈبیلو ایس کے پرنسپل ہیں، نے کی تھی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.