کورونا کےایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم ہوئی

کورونا کےایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم ہوئی

نئی دہلی ، 16 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ – 19) کی رفتار دھیمی پڑھنے اور انفیکشن کے کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد زیادہ رہنے سےایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آ گئی ۔

اس دوران منگل کے روز 28 لاکھ 00 ہزار 458 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار 014 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62،224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 07 ہزار 628 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 100 ہو گئی ۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار 946 کم ہو کر آٹھ لاکھ 65 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔

PATNA:- Beneficiaries over 18 years receiving the second dose of COVID-19 vaccine at Patliputra Ashok Hotel, in Patna on Tuesday. UNI PHOTO

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2542 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اوراس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 79 ہزار 573 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 2.92 فیصد ، شفایابی کی شرح 95.80 فیصد اور شرح اموات 1.28 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 8992کم ہو کر 141440 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 15176 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5669179 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 1458 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 114154 ہوگئی ہے ۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 1456کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 112792 رہ گئی ہے اور 13536 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2623904 ہوگئی ہے جبکہ مزید 166 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 11508 ہو گئی ۔

 یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.