سری نگر میں مسلح جھڑپ، ایک جنگجو ہلاک

سری نگر میں مسلح جھڑپ، ایک جنگجو ہلاک

سری نگر، 16 جون (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ واگورہ نوگام میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک جنگجو مخالف آپریشن میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ واگورہ نوگام میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واگورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ جنگجو کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.