جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کشمیر: سخت گرمیوں کے بعد موسمی صورتحال دگرگوں

سری نگر،15 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں سخت گرمیوں کے بعد گذشتہ چند روز سے موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے چند روز تک جاری رہ سکتی ہے تاہم شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت نصیب ہوگی۔

انہوں نے باغ مالکان سے فی الوقت دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وادی کشمیر کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی مطلع پر گہرے بادل چھائے رہے جنہوں نے آفتاب کو باہر نکلنے میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
وادی میں منگل کی صبح کہیں کہیں درمیانی درجے کی بارشیں بھی ہوئیں۔


یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img