مسلسل چوتھے دن ایک لاکھ سے کم کورونا کے نئے کیسز

مسلسل چوتھے دن ایک لاکھ سے کم کورونا کے نئے کیسز

نئی دہلی / ملک میں کووڈ 19 قہر کے درمیان مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے کیس ایک لاکھ سے کم رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 91702 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 92 لاکھ 74 ہزار 823 کروڑ ہوگئی ہے۔

اس دوران جمعرات کو ملک میں 32 لاکھ 74 ہزار 672 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 60 لاکھ 85 ہزار 649 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے 3403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جو کل کی 6148 اموات کے مقابلے بہت کم ہیں۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 63 ہزار 79 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.24 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار 580 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جسے ملاکر ملک میں اب تک دو کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار 73 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں سرگرم کیسز 46 ہزار 281 کم ہو کر 11 لاکھ 21 ہزار 671 رہ گئے ہیں۔ سرگرم معاملے کی شرح کم ہوکر 3.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح اب بڑھ کر 94.93 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملات 1157 کم ہو کر 163586 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 11449 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد ، کورونا سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 5608753 ہوگئی ہے ، جبکہ 1915 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 103748 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.