سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک 24 سالہ مزدور ریت نکالنے کے دوران پھسل کر دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں دریائے جہلم کے کنارے پر پیر کی صبح مزدوروں کا ایک گروپ ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران ایک مزدور پھسل کر دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا واقعہ رونما ہوتے ہی مزدور کو پانی سے نکالنے کے لئے بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔
مزدور کی شناخت منظور احمد ولد مشتاق احمد ساکن حیات پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی