ملک میں 1لاکھ 636 نئےکورونا کیس، 2427 اموات

ملک میں 1لاکھ 636 نئےکورونا کیس، 2427 اموات

کورونا ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد

نئی دہلی/ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔


اس دوران اتوار کو 13 لاکھ 90ہزار916 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 482 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
پیر کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 100636 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89لاکھ 9ہزار 975ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 74ہزار 399مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 180 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 76ہزار 190کم ہو کر 14لاکھ ایک زار 609 ہوگئے ہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2427مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 49ہزار 186 ہوگئی ہے ، املک میں اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.