بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

ویکسین سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں: فاروق خان

بارہمولہ، 3 جون :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
فاروق خان نے کہا: ‘میں آپ کی وساطت سے ہمارے مذہبی لیڈران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایک انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ ویکسین لگانا کوئی غلط چیز نہیں ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘جو لوگ کسی طرح کی افواہ بازی پھیلا رہے ہیں، ان کو باز آ جانا چاہیے، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img