بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

بھاجپا لیڈر کی ہلاکت سیکیورٹی لیپس:اشوک کول

"یہ سیاسی قتل ہے ، اسے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے ساتھ نہ جوڑیں”

سرینگر /بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کے جموں وکشمیر یونٹ نے جمعرات کو ترال واقعہ پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا لیڈر کی ہلاکت سیکیورٹی لیپس ہے اور کیسے ملی ٹنٹ آزادانہ طور ادھر ادھر گھوم رہے ہیں ۔

پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر پر ایک تعزیتی تقریب کے حاشئے کے موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھاجپا کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ یہ سیکیورٹی لیپس ہے ،ہم سیکیورٹی ایجنسیاں نہیں ہیں ،ہم نہیں جانتے کہ علاقے میں تین ملی ٹنٹ گھوم رے ہیں،کیا یہ سیکیورٹی لیپس نہیں ہے؟،ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے لیڈر نے اپنے ساتھ ذاتی محافظ نہیں لئے۔

یاد رہے کہ ترال میں بدھ کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ترال ،راکیش پنڈتا کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا جبکہ واقعہ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی۔

اشوک کول نے کہا کہ حکومتی سیکیورٹی لیپس ہونے کا اپنا حصہ تسلیم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا لیڈر کی ہلاکت کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔

ان کا کہناتھا کہ گزشتہ ایک سال سے بھاجپا لیڈران کو ملی ٹنٹوں کے نشانے پر ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img