سری نگر، یکم جون :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک 35 سالہ شہری کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈورو کے ویری ناگ علاقے میں منگل کی دوپہر کو نالہ سندرن سے ایک 35 سالہ شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت ریاض احمد چیچی ولد علام الدین چیچی کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایس ایچ او ڈورو نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کی طرف سے واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی ہے۔





