بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ

19سالہ نوجوان ہلاک ، دوسرا زخمی ، اسپتال منتقل، علاقے کا محاصرہ

بجبہاڑہ/ جنوبی ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں سنیچر کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے 2نوجوانوں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں ، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے 19سالہ سنجیداحمد پرے ولد عبدالعظیم اور شان بٹ ولد غلام قادر نامی دو نوجوانوں پر فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان سنجید احمدپرے جان بحق ہواجبکہ دوسرے نوجوان کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران پولیس وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img