بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

سرینگر ۔لہیہ شاہراہ پر حادثہ ،ایک ہلاک ،متعدد زخمی

سرینگر ۔لہیہ شاہراہ پر حادثہ ،ایک ہلاک ،متعدد زخمی

دراس : سرینگر ۔لہیہ شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ رونما ہونے سے ایک شخص کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے ۔خبر رساں ادارے کے این ٹی کے مطابق باترا کمپ دراس کے مقام پر ایک الٹو کے ۔10گاڑی زیر نمبر JK16/0966ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور16فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑی سرینگر سے کر گل کی طرف جارہی تھی ،جس دوران اس کو حادثہ ]یش آیا ۔

ایس ایچ او دراس ،فروز احمد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں تین افراد سوار تھے ،جن میں سے ایک کی موت موقعے پر ہی ہوئی ،جسکی شناخت منسور مہدی کے بطور ہوئی ۔جبکہ اس حادثے میں اصغر علی اور محمد صادق شدید زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تینوں مسافر پانکھر کرگل سے تعلق رکھتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img