سری نگر/ سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے نرنگ جنگل میں ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آسام رائفلز اور 24 راشٹریہ رائفلز نے گاندربل کے نرنگ جنگل علاقے میں ایک آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں اے کے 47 رائفل کے دو میگزین، ایک گرینیڈ اور تیس گولیاں شامل ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی





