بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

عمر عبداللہ کے سابق میڈیا ایڈوائزر فدا علی فدا انتقال کر گئے

سری نگر/ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے سابق میڈیا ایڈوائزر فدا علی فدا طویل علالت کے بعد پیر کی صبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔

وہ 68 برس کے تھے اور ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں شامل ہیں۔سری نگر کے مضافاتی علاقہ باغوان پورہ سے تعلق رکھنے والے فدا علی فدا کو پیر کے روز ہی اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم محکمہ اطلاعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے نائب صدر عمر عبداللہ نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘فدا صاحب کے انتقال کی خبر سنی۔ جب میں وزیر اعلیٰ تھا وہ میرے میڈیا ایڈوائزر تھے اور انتہائی ملنسار، ہنس مکھ اور محنتی تھے۔ وہ میرے ساتھی ہی نہیں بلکہ میرے لئے ایک اثاثہ بھی تھے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے’۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img